منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مکیش امبانی نے بیٹے اننت کی شادی سے 3 ارب ڈالر کیسے کمائے؟

22 جولائی, 2024 11:07

بھارت کے امیر ترین شخص مکیش امبانی کی دولت میں ان کے بیٹے اننت امبانی کی شادی کے دنوں میں 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

مکیش امبانی کے بیٹے اننت امبانی اور رادھیکا مرچنٹ کی شادی کی تقریبات 7 ماہ تک جاری رہیں تو بلاآخرط 14 جولائی کو اختتام پذیر ہوگئیں۔

شادی کی تقریبات میں بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی، سابق برطانوی وزیراعظم ٹونی بلیئر، سام سنگ کے چیئرمین لی جے ینگ، بالی ووڈ اور ہالی ووڈ کی مشہور شخصیات نے شرکت کی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اننت امبانی کی شادی پر 5 ہزار کروڑ روپے خرچ کیے جاچکے ہیں لیکن اس کے باوجود مکیش امبانی کی دولت میں کمی کے بجائے اضافہ ہوا ہے۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ بہو رادھیکا مرچنٹ کے آنے سے سسر مکیش امبانی کی دولت میں 3 ارب ڈالر یعنی 25 ہزار کروڑ بھارتی روپے کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: 

اننت رادھیکا شادی میں دھماکے کا مذاق کرنا بھارتی شہری کو مہنگا پڑگیا

اننت امبانی کی شادی میں کٍنِ پاکستانی ڈیزائنر کے چرچے رہے؟

بلومبرگ کی رپورٹ کے مطابق 5 جولائی کو امبانی کے اثاثوں کی مالیت 118 ارب ڈالر تھی لیکن 12 جولائی کو اثاثے 121 ارب ڈالر ہوگئے اور وہ دنیا کے امیر ترین افراد کی فہرست میں ایک درجے ترقی کے بعد 11 ویں نمبر پر آگئے۔

12 جولائی کو اننت امبانی کی شادی کے دن ریلائنس انڈسٹریز کے حصص کی قیمت میں ایک فیصد کا اضافہ ہوا جس کی وجہ سے مکیش امبانی کی دولت بھی بڑھ گئی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top