منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حوثیوں کو سنگین نتائج کا سامنا کرنا ہوگا: امریکی وزیرخارجہ کی گیدڑ بھبکی

09 جنوری, 2024 09:54

 

امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن نے کہا ہے کہ حوثیوں کو حملوں پر نتائج کا سامنا کرنا ہوگا،یمنی حوثیوں کے بحیرہ احمر میں حملے 15فیصد عالمی تجارت کو متاثر کررہے ہیں۔

انٹونی بلنکن نے کہا کہ اسرائیل عرب تعلقات معمول پر لانے کیلئے آزاد فلسطینی ریاست ضروری ہے، مشرق وسطیٰ کے دیگر ممالک کو اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے میں دلچسپی ہے، عرب ممالک اور اسرائیل میں تعلقات کیلئے غزہ تنازعہ کا خاتمہ ضروری ہے۔

دوسری جانب ساؤتھ کیرولینامیں امریکی صدر کے چرچ میں خطاب کے دوران لوگوں نےسیز فائر کے نعرے لگادیئے،غزہ میں جنگ بندی کے نعروں سے بائیڈن پریشان ہوئے جس کے باعث باربار خطاب روکنا پڑا۔

 

صدر بائیڈن نے کہا کہ اسرائیلی حکومت سے غزہ پر حملے کم کرنے کا کہہ رہے ہیں۔

دوسری جانب امریکی وزیرخارجہ انٹونی بلنکن کی سعودی ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سے ملاقات ہوئی ہے۔

 

 

سعودی میڈیا کے مطابق سعودی ولی عہد نے انٹونی بلنکن پر غزہ میں فوجی آپریشن بند کرنے پر زور دیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے امن کیلئے راستہ بنانے کی ضرورت پر بھی زور دیا،شہزادہ محمد بن سلمان نے امن و استحکام اور فلسطینیوں کے حقوق پر بھی بات کی۔

یہ پڑھیں : سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ الیکشن کے لیے نا اہل قرار

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top