جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

اسرائیل کیخلاف جنگ میں ایران کا بھرپور ساتھ دیں گے، حوثی گروپ

01 مئی, 2024 15:54

غزہ کی پٹی میں اسرائیلی جنگ شروع ہونے کے بعد سے خطے میں غیر معمولی کشیدگی کے درمیان بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں تجارتی بحری جہازوں کے خلاف حوثیوں کے حملے جاری ہیں۔

یمن کے حوثی گروپ کے ترجمان نے انکشاف کیا ہے کہ اسرائیل کے خلاف وسیع جنگ شروع ہونےکی صورت میں وہ ایران کے ساتھ مل کر لڑنےکے لیے تیار ہیں۔

غیر ملکی میڈیا ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے حوثی گروپ کے نائب میڈیا سیکرٹری نصرالدین عامر نے کہا کہ حوثی گروپ مزاحمت کے محور میں اپنے اتحادیوں کا دفاع کرنے کے لیے پرعزم ہے۔

انہوں نے کہا کہ  جنگ کی صورت میں ہم خاموش تماشائی نہیں رہیں گے، کسی بھی اتحادی ملک کے خلاف کسی بھی بیرونی یا مغربی جارحیت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

یمنی حوثی گروپ کے ترجمان کا کہنا تھا کہ اگر مزاحمت کے محور میں اپنے اتحادیوں کے دفاع کے لیے ایک جامع جنگ شروع ہوتی ہے تو وہ اس جنگ میں قائدانہ کردار ادا کریں گے، اگرچہ ایران ان ممالک میں سے ایک ہے جن سے ہمارا اختلاف ہے مگر ہم اسے کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top