ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

گرم یا ٹھنڈا: کراچی سمیت ملک بھر میں آج موسم کیسا رہے گا؟

09 جون, 2024 10:39

محکمہ موسمیات کی جانب سے کراچی سمیت ملک کے مختلف علاقوں میں آج بھی موسم گرم اور مرطوب  رہنے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔

ملک کے مختلف حصوں میں سورج اپنی تپش سے عوام کو آج بھی ستائے گا۔

محکمہ موسمیات نے کراچی کے موسم کے حوالے سے بتایا کہ 24 گھنٹوں میں شہر کا موسم گرم اور مرطوب رہنے کا امکان ہے۔

محکمہ موسمیات کے مطابق گلگت بلتستان اور بالائی خیبرپختونخوا میں کہیں کہیں بارش کی توقع ہے جبکہ سندھ، پنجاب اور خیبر پختونخوا میں گرمی کی شدت میں کمی آئی ہے۔

مزید پڑھیں:ذی الحج کے چاند کب نظر آئے گا؟ محکمہ موسمیات نے بتادیا

خیال رہے گزشتہ روز ملک میں سب سے زیادہ درجہ حرارت جیکب آباد میں 43 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا، دادو، مٹھی، تربت، بہاول پور  میں 42، سبی، موہن جودڑو، کوٹ ادو، ٹنڈو جام اور روہڑی میں 41 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

اس کے علاوہ ملتان اور حیدر آباد میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ، لاہور، سرگودھا اور فیصل آباد میں 39 اور کراچی، اسلام آباد اور بنوں میں 36، مظفر آباد میں 34، پشاور میں 33،کوئٹہ میں 32 اور گلگت میں 28 ڈگری سینٹی ریکارڈ کیا گیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top