اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ٹریفک میں ہارن بجانے والوں کیلئے رکشہ ڈرائیور کا انوکھا اقدام

24 جولائی, 2024 17:49

بھارت میں ایک رکشہ ڈرائیور نے ٹریفک جام میں پھنسے لاکھوں افراد سے دلچسپ سوال کرڈالا۔

بھارتی رکشا ڈرائیور نے اس شور شرابے سے نمٹنے کیلئے انوکھی منطق ڈھونڈ نکالی اور رکشے کے پیچھے ٹریفک جام میں شور کرنے والوں کو ایک پیغام بھی دیا۔

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر ایک تصویر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ ایک رکشا ڈرائیور نے ٹریفک میں پھنسے ہونے کے دوران گاڑیوں کے بلا تعطل ہارن بجائے جانے سے نمٹنے رکشے کی پشت پر مشہور ٹی وی شو کون بنے گا کروڑ پتی کے طر پر ایک سوال پرنٹ لگایا۔

مزید پڑھیں: پاکستان کی پہلی اے آئی انفلوئنسر شبنم نے توجہ حاصل کرلی

اس نے سوال کیا کہ ٹریفک میں ہارن بجانے سے کیا ہوتا ہے؟ اس طنزیہ اقدام پر 4 آپشن بھی درج تھے۔

چار آپشنز میں یہ جوابات شامل تھے: پہلا، لائٹ جلدی گرین ہوتی ہے۔ دوسرا، سڑک چوڑی ہوجاتی ہے۔ تیسرا، گاڑی اڑنے لگتی ہے اور چوتھا، کچھ نہیں۔
ایک ہفتے قبل کی گئی پوسٹ کو بڑی تعداد میں لائکس اور کمنٹس موصول ہوئے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top