جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

وزیر داخلہ نے موبائل سمز بند کرنے سے متعلق بڑا حکم دے دیا

18 اپریل, 2024 11:08

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے غیر مؤثر اور زائد المیعاد شناختی کارڈز پر جاری شدہ موبائل سمز کو بند کرنے کا حکم دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیرصدارت نادرا ہیڈ کوارٹر میں اجلاس ہوا جس میں وفاقی وزیرداخلہ کو نادرا ہیڈ کوارٹر میں تمام شعبوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

تاہم وفاقی وزیر داخلہ نے پنجاب میں بنائے گئے ماڈل تھانوں کی طرز پر ملک بھر میں ماڈل نادرا آفس بنانے کی  ہدایت جاری کی۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا کہ ماڈل نادرا آفس کے قیام سے سروس ڈلیوری میں بہتری اور عوام کو سہولت ملے گی، عوام کی سہولت کیلئے ڈیتھ سرٹیفکیٹ کی فیس ختم کی جا رہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ نادرا پاکستان کی پہچان ہے، عوام کو تیز رفتار سروس فراہم کرنے کیلئے نادرا کے ماڈل آفس بنائے جائیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی نے ہدایت دیتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے ڈیٹا کی مکمل حفاظت کو یقینی بنایاجائے،عوام کی سہولت کیلئے موبائل پلیٹ فارمز پر مزید سہولیات فراہم کی جائیں۔
خیال رہے کہ وفاقی وزیرداخلہ نے نادرا ہیڈکوارٹر کے لان میں شجرکاری مہم کے تحت پودا بھی لگایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top