اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

ابھیشیک اور ایشوریہ کی علیحدگی ہوگی یا نہیں؟ پنڈت کی بڑی پیشگوئی

25 جولائی, 2024 16:59

دہلی: ہندو پنڈت جگن ناتھ گروجی نے بالی ووڈ کی مشہور جوڑی ابھیشیک بچن اور ایشوریہ بچن کے درمیان علیحدگی کی پیش گوئی کردی ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریا رائے کے درمیان طلاق کی افواہیں گزشتہ ایک سال سے بھارتی میڈیا میں گردش کر رہی ہیں جس پر ابھی تک اس جوڑے نے کوئی ردعمل نہیں دیا ہے۔

بھارتی بزنس ٹائیکون مکیش امبانی کے چھوٹے بیٹے اننت امبانی کی شادی کی تقریب میں ابھیشیک بچن اپنے والدین امیتابھ بچن اور جیا بچن کے ساتھ شریک ہوئے جبکہ ایشوریہ رائے اور آرادھیا اکیلے تقریب میں شرکت کرتی نظر آئیں۔ ویڈیوز اور تصاویر وائرل ہو گئیں۔ لہٰذا ایک بار پھر یہ خبریں گردش کرنے لگیں کہ ان کے درمیان چیزیں ٹھیک نہیں ہیں۔

ان افواہوں کو اس وقت مزید تقویت ملی جب ابھیشیک نے طلاق کے حوالے سے سوشل میڈیا پر ایک بھارتی صحافی کی پوسٹ کو لائیک کیا۔

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Koimoi.com (@koimoi)

بعد ازاں سینئر اداکار امیتابھ بچن کی پوسٹ نے بھی سوشل میڈیا صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کروائی جس میں لکھا تھا کہ ‘سخت اور مشکل کام پر واپس آؤ لیکن زندگی کبھی آسان نہیں ہوتی’۔

جگن ناتھ گروجی نے جوڑے کی علیحدگی کے بارے میں کیا کہا؟

بھارتی میڈیا سے بات کرتے ہوئے جگن ناتھ گروجی نے کہا کہ دونوں کے تعلقات کے بارے میں بہت کچھ لوگ نہیں جانتے۔ علمی نجوم کے مطابق انکی شادی کام کرنے والی نہیں تھی، لیکن ان کی بیٹی آرادھیا کی محبت نے جوڑے کو ایک ساتھ رہنے پر مجبور کیا ہے۔

ابھیشیک اور ایشوریا کی پیدائش کے مطابق اس جوڑے کے درمیان علیحدگی بہت پہلے تھی، لیکن چونکہ ابھیشیک اور ایشوریا دونوں سمجھدار ہیں،اس لیے دونوں نے اس رشتے کو برقرار رکھنے کی پوری کوشش کی ہے لیکن، ان کے دونوں زائچہ تعلقات پر منفی اثر ڈالتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top