اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کینسر سے کیسے لڑا جائے؟ حنا خان نے انوکھا طریقہ دھونڈ نکالا

11 جولائی, 2024 19:05

بھارتی ٹیلی وژن انڈسٹری کی معروف اداکارہ حنا خان نے اپنے بالوں سے بنی وگ پہن کر اپنے علاج سے نمٹنے کا انوکھا طریقہ ڈھونڈ نکالا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق چھاتی کے کینسر کے تیسرے درجے سے جنگ لڑنے والی حنا خان کو 2 ماہ قبل موذی مرض کے بارے میں معلوم ہوا، جس پر انہوں نے کیموتھراپی سیشن بھی شروع کردیا۔

حنا نے ایک ویڈیو پوسٹ کی جس میں اس جذباتی لمحے کی دستاویز کی گئی تھی جس میں اس نے اپنے بال کٹوائے تھے جبکہ ایک تصویر میں علاج کے دوران جسم پر نظر آنے والے اثرات کو دیکھایا تھا۔

مزید پڑھیں: سیلزمین کو مارنے والی لڑکیوں اداکارہ مریم نفیس کی دوست نکلیں، ویڈیو وائرل

فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام پر اداکارہ حنا خان نے اپنے کٹوائے گئے بالوں سے کاٹنے وگ بنوالی ہے تاکہ وہ مشکل وقت کے دوران معمول کے مطابق زندگی گزار سکیں، مداح اداکارہ کے نئے انداز پر انہیں سراہا رہے ہیں جبکہ انکی جلد صحتیابی کیلئے بھی دعاگو ہیں۔

حنا نے اپنی تشخیص کو ظاہر کرنے سے پہلے دو ویڈیوز پوسٹ کیں، جس میں مختلف مصنوعات کی تشہیر کرتے ہوئے مختلف ہیئر اسٹائل بنائے، ان پروموشنل ویڈیوز میں حنا خان نے اپنے بالوں سے بنی وگ کا استعمال کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top