منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

مراکش کی باحجاب کنزا لیلیٰ پہلی ‘مِس اے’ آئی بن گئی

09 جولائی, 2024 18:14

مراکش سے تعلق رکھنے والی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس (اے آئی) کنزا لیلیٰ کو دنیا کی پہلی مِس اے آئی قرار دیا گیا۔

ڈیلی میل کی رپورٹ کے مطابق مراکش سے تعلق رکھنے والی باحجاب کنزا لیلیٰ نے پہلی مِس اے آئی کا مقابلہ اپنے نام کیا، فین ویو اے آئی کے نام سے منعقدہ ایوارڈز کیلئے اپریل میں پاتھ بریکنگ مقابلے کا اعلان کیا تھا جنہیں سوشل میڈیا پر اپنے ویورز کی بنیاد پر منتخب کیا گیا تھا۔

ایورڈز کے شریک بانی ول موننج کا کہنا تھا کہ اس پہلے ایوارڈ میں عالمی دلچسپی ناقابل یقین ہے، جس میں 1500 سے زائد کمپیوٹر جنریٹیڈ خواتین نے مقابلے میں حصہ لیا۔

مزید پڑھیں: گاڑی ہے یا اڑن طشتری؛ پولیس بھی پریشان

دوسری جانب مقابلے جیتنے والی مِس اے کنزا لیلیٰ کو 20,000 ہزار ڈالر (یعنی پاکستانی روپوں میں 55 لاکھ 70 ہزار سے زائد) مالیت کا کل انعامی رقم بھی دی گئی۔

ایونٹ میں امریکا، افریقہ، جنوبی کوریا، جاپان سمیت کئی یورپی ممالک کی اے آئی خواتین نے بھی مقابلے میں حصہ لیا تھا۔

شوشل میڈیا پر باحجاب مِس اے آئی کے ایوارڈ جیتنے پر کئی افراد نے ایونٹ مینیجر کو تنقید کا نشانہ بنایا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top