ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

سعودی وزیر خارجہ کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد پاکستان پہنچ گیا

15 اپریل, 2024 18:57

سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کی سربراہی میں 100 رکنی اعلیٰ سطح کا وفد دو روزہ دورے پر پاکستان پہنچ گیا ہے۔

شہزادہ فیصل بن فرحان کی اسلام آباد آمد پر وفاقی وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے اپنے سعودی ہم منصب کا پرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر پاکستان میں سعودی سفیر نواف سعید المالکی اور وزارت خارجہ کے اعلیٰ حکام بھی ان کے استقبال کے لیے موجود تھے۔

اہم دورے کے دوران پاکستان میں پانچ ارب ڈالر کی سعودی سرمایہ کاری سے متعلق امور طے کیے جائیں گے۔

مشکلات کے دور میں پاکستان کے ساتھ یکجہتی سعودی عرب کی خارجہ پالیسی کی ایک مستقل خصوصیت رہی ہے، سعودی عرب کی جانب سے آئندہ ماہ ریکوڈک کاپر گولڈ پروجیکٹ میں ایک بلین ڈالر کی سرمایہ کاری متوقع ہے۔

واضح رہے کہ سعودی ولی عہد و وزیراعظم محمد بن سلمان کا مئی کے پہلے یا دوسرے ہفتے پاکستان آنے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق سعودی وفد کی صدر مملکت آصف علی زرداری، وزیراعظم شہباز شریف، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب ،ہم منصب وزرا، چیف آف آرمی اسٹاف اور خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل کی ایپکس کمیٹی سے ملاقاتیں متوقع ہیں۔

ذرائع نے بتایا کہ دورے کے د وران ریکوڈک، گرین ریفائنری، دیامر بھاشا ڈیم، زراعت اور خیبرپختونخوا میں سیاحت زون میں پہلے مرحلے میں پانچ ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے لیے ابتدائی مذاکرات کیے جائیں گے۔

پنجاب میں وفاق کے ایل این جی پاور پلانٹس کو بھی سعودی حکام کے سامنے نجکاری کے مقاصد کے لیے پیش کیا جا سکتا ہے۔

سرمایہ کاری ہموار کرنے اور منصوبے کی تکمیل کے لیے وزیر اعظم وزارت خزانہ کی کمیٹی بنائیں گے جس میں پاکستان کی جانب سے تمام اسٹیک ہولڈرز شامل ہوں گے۔

یہ سرمایہ کاری ملک میں مزید غیر ملکی سرمایہ کاری کی راہ ہموار کرے گی، سعودی وفد کا یہ دورہ پاکستان کے معاشی استحکام میں کلیدی کردار ادا کرے گا

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top