منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

اسرائیل کے خلاف جہاں ضرورت پڑی حزب اللہ اقدام کرے گی، شیخ نعیم قاسم

13 اکتوبر, 2023 21:41

حزب اللہ کے نائب سربراہ شیخ نعیم قاسم نے آج فلسطینیوں کی حمایت میں بیروت میں نکالی گئی بڑی ریلی کے اجتماع سے خطاب میں اعلان کیا کہ حزب اللہ غاصب صیہونی اسرائیل سے مقابلے کیلئے مکمل آمادہ ہے اور خطے کی صورتحال کو مشاہدہ کررہی ہے۔

انہوں نے کہا کہ جہاں اور جس جگہ بھی ضرورت ہوئی حزب اللہ جواب دے گی۔ ان کا کہنا تھا کہ پوری امت مسلمہ کی ذمہ داری ہے کہ وہ غزہ کے مجاہدین کا اسرائیل کے خلاف جنگ میں ساتھ دیں اور انکے شانہ بشانہ کھڑےہوں۔
یہ بھی پڑھیں اسرائیل کی ناقابل تسخیر ہونے کی غلط فہمی دور ہوگئی ،ہم مقابلہ کریں گے : حماس رہنما

فلسطینی مجاہدین کو مخاطب کرتے ہوئے انکا کہنا تھا کہ ’’ آپ دنیا کے آزاد لوگوں کے لیے ایک مثال اور رول ماڈل ہیں “۔ ان کا کہنا تھا کہ اسرائیل اپنے اختتام کی جانب بڑھ رھا ہے اور جلد دنیا اسرائیل کے وجود کا خاتمہ دیکھے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top