منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حزب اللہ کا اسرائیلی ائیربیس پر ڈرون آپریشن، کئی صہیونی افسران ہلاک

24 جولائی, 2024 20:09

لبنان کی مزاحمتی تنظیم حزب اللہ نے ایک مرتبہ پھر اسرائیل کے خلاف کامیاب ڈرون آپریشن مکمل کرلیا۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق مغربی الجلیل میں حزب اللہ کے ڈرونز کا ایک دستہ داخل ہوا، جس سے صیہونی آبادی میں 15 سے زائد مقامات پر سائرنز گونج اٹھے۔

ڈرون حملے کے بعد الجلیل کے قصبے کرمیئیل کی فضاؤں میں کئی دھماکوں کی گونج ہوئی جبکہ شمال میں واقع مرون ایئربیس کو بھی ڈرون حملے کا نشانہ بنایا۔

مزاحمتی تنظیم نے اپنے بیان میں کہا کہ مجاہدین نے جبل نیریا ک کےفوجی اڈے کو بھی ڈرون سے نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں وہاں موجود کئی صیہونی فوجی افسر مارے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: 10 اسرائیلی فوجی ہلاک، صہیونی ریاست میں صفِ ماتم بچھ گئی

حزب اللہ نے اسرائیلی فوج پر اب تک کیے گئے حملوں اور حزب اللہ کی طاقتور فوج پر مشتمل ایک اور ویڈیو بھی جاری کردی۔ جس میں صیہونی ٹینکوں اور فوجی اڈوں کو نشانہ بناتے دیکھا جاسکتا ہے۔

حزب اللہ نے ویڈیو میں پیغام دیا کہ اگر لبنان میں گھسنے کی کوشش کی تو تمہارے ٹینک ختم ہوجائیں گے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top