منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

فرانس میں مرغے کا بانگ دینا اس کے گلے پڑگیا

08 جولائی, 2019 16:34

فرانس: بانگ دینامرغے کی فطرت ہے مگر یہ فطرت فرانس کے قومی جانور کے گلے پڑگئی۔ فرانسیسی جوڑا معاملہ عدالت لے گیا۔

فرانس کاقومی نشان مرغا ہے، مگراس کی بانگ اب فرانسیسیوں کی پسند نہیں رہی۔ فرانس کے جزیرے اولیراں میں مقامی جوڑے نے چھٹیاں منانے کے لیے گھرخریدا مگر پڑوسی کے مرغے نے صبح شام بانگ دے کر ناک میں دم کردیا۔

بانگ برداشت سے باہر ہوئی تومعمر فرانسیسی جوڑا معاملہ عدالت لے گئے۔ چار جولائی کو مقدمے پر سماعت کے دن مرغا موریس اپنی مالکن کے ساتھ عدالت میں حاضر ہوا مگر مدعی جوڑا ڈر کے مارے نہ آیا۔

کورین فیسو موریس کی مالکن ہیں انھوں نے میڈیا کو بتایا کہ موریس کی بانگ روکنے کے لیے انھوں نے اسے کئی مرتبہ ایک تاریک دڑبے میں بند کیا تاکہ اس تک سورج کی روشنی نہ پہنچ سکے مگر مرغے صاحب نہ مانے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے میئر برونوسییور نے کہا، جب میں شہرمیں جاتا ہوں تو میں تو ان سے نہیں کہتا کہ وہ ٹریفک لائٹ اور گاڑیاں ہٹادیں۔

میئر برونو نے مطالبہ بھی کیا کہ حکومت دیہی علاقوں کی ان آوازوں کو فرانسیسی ثقافت کا حصہ قرار دے کیوں کہ فرانس کا قومی نشان بھی مرغےکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top