جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

مقبول خبریں

پے پی کے میں بارشوں نے تباہی مچا دی

29 جولائی, 2018 10:22

خیبرپختونخواہ میں بارشوں نے تباہی مچا دی، حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہوئے ہیں جبکہ برساتی نالوں کے باعث 60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے۔

پی ڈی ایم اے کے مطابق صوبے میں بارشوں سے لکی مروت، دیر، نوشہرہ اوردیگراضلاع متاثر ہوئے ہیں اور60 گھروں کو نقصان پہنچا ہے، جبکہ مختلف حادثات میں 5 افراد جاں بحق ہونے کی اطلاع موصول ہوئیں ہیں۔

محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ میں بارشوں کا سلسلہ 24 گھنٹے تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات نے ہزارہ، بنوں، ڈی آئی خان، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، اسلام آباد، ژوب سمیت گلگت بلتستان اور کشمیر میں چند مقامات پربارش کی پیشگوئی کی ہے۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top