ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

الیکشن ڈے، ملک کے بیشتر علاقوں میں بارش کا امکان

24 جولائی, 2018 12:12

ملک بھر میں الیکشن کے موسم کے ساتھ ساتھ بارش بھی موسم رنگ جمانے کو تیار ہیں ۔

محکمہ موسمیات نے کل انتخابات کے زور، اسلام آباد، راولپنڈی، لاہور، گوجرانوالہ، سرگودھا، مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ اور کشمیر میں آج سے اتوار تک بارش کا امکان ہے۔

جمعرات سے ہفتے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کا کہنا ہے کہ ہوا کا کم دباؤ اس وقت بلوچستان کے شمال مغرب میں موجود ہے، بحیرۂ عرب اور خلیج بنگال سے مون سون کی ہوائیں ملک کے بالائی اور وسطی علاقوں میں پہنچ رہی ہیں، یہ سلسلہ مزید چند روز جاری رہے گا، جس کے باعث مون سون بارشیں اتوار تک جاری رہنے کا امکان ہے۔

موسم کاحال بتانے والے کہتے ہیں کہ اس دوران مالاکنڈ، ہزارہ، مردان، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور، سرگودھا ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں کہیں کہیں تیز ہوا اور گرج چمک کے ساتھ بارش ہوسکتی ہے۔

گلگت بلتستان، خیبرپختونخوا میں بنوں اور ڈیرہ اسماعیل خان ڈویژن، پنجاب میں فیصل آباد، ساہیوال، ملتان، ڈیرہ غازی خان، بہاولپور ڈویژن، بلوچستان میں ژوب اور قلات ڈویژن میں چند مقامات پر تیزہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

جمعرات سے ہفتے کے دوران ہزارہ، مالاکنڈ، پشاور، کوہاٹ، راولپنڈی، گوجرانوالہ، لاہور ڈویژن، اسلام آباد اور کشمیر میں موسلا دھار بارش کا بھی امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top