منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

کراچی میں شدید مون سون بارشوں کی پیشگوئی

21 اگست, 2024 13:00

محکمہ موسمیات نے آئندہ دنوں کراچی میں شدید گرمی پڑنے کی وارننگ جاری کردی ہے۔

کراچی میں آج کم سے کم درجہ حرارت 28 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا جب کہ زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 32 ڈگری سینٹی گریڈ سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک رہنے کی توقع ہے۔

ہوا میں نمی کا تناسب 75 فیصد ہے اور مغرب کی جانب 18 کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتار سے ہوائیں چل رہی ہیں۔

اب ماہر موسمیات انجم نذیر نے خبردار کیا ہے کہ آنے والے دنوں میں کراچی میں درجہ حرارت بڑھنے کا امکان ہے جو 32 سے 34 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آئندہ چند روز تک صبح اور رات کے وقت بوندا باندی اور ہلکی بارش ہوسکتی ہے اور کراچی میں سمندری ہوائیں چلتی رہیں گی۔

ماہر موسمیات کا کہنا تھا کہ ایک اور مون سون سسٹم 26 اگست سے سندھ کو متاثر کرسکتا ہے جب کہ ممکنہ طور پر 27 اگست سے کراچی میں بارشیں ہوسکتی ہیں۔

انجم نذیر نے کہا کہ آنے والے دنوں میں اس سسٹم سے بارشوں کی شدت کی پیش گوئی کی جاسکتی ہے، ستمبر کے آخر تک سندھ کا دو سے تین مون سون سسٹم سے متاثر ہونے کا امکان ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top