ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

مقبول خبریں

گوادر کمپلیکس حملہ، سیکیورٹی فورسز کا 8 دہشتگردوں کو منہ توڑ جواب

20 مارچ, 2024 19:05

سیکیورٹی فورسز نے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں بروقت کارروائی کرکے دہشت گرد حملہ ناکام بنادیا اور جوابی کارروائی میں 8 دہشت گرد مارے جبکہ دو جوانوں نے جام شہادت نوش کیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق گوادرپورٹ اتھارٹی کالونی میں 8 دہشت گردوں نے داخل ہونے کی کوشش کی لیکن سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی یہ کوشش ناکام بنا دی۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسز کی بروقت کارروائی میں تمام 8 دہشت گرد مارے گئے جبکہ ہلاک دہشت گردوں سے بھاری تعداد میں اسلحہ بھی برآمد کیا گیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ سکیورٹی کیلئے تعینات دستوں نے فوری جوابی کارروائی کی اور دہشت گردوں کو مؤثر طریقے سے روکا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں سے فائرنگ کے شدید تبادلے کے دوران 2 بہادر جوانوں نےجام شہادت نوش کیا۔

آئی ایس پی آر نے بتایاکہ 35 سالہ سپاہی بہارخان اور 28 سال کے سپاہی عمران علی بہادری سےمقابلہ کرتے ہوئے شہید ہوئے جبکہ سپاہی بہار خان شہید کا تعلق ڈی جی خان اور سپاہی عمران علی شہید خیرپور کے رہائشی تھے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ سکیورٹی فورسزبلوچستان کا امن سبوتاژ کرنے کی کوششیں ناکام بنانےکیلئے پرعزم ہیں، ہمارےبہادر سپاہیوں کی ایسی قربانیاں ہمارا عزم مزید مضبوط کرتی ہیں۔

قبل از پولیس کی جانب سے گوادر پورٹ اتھارٹی میں 5 نامعلوم حملہ آروں کی موجودگی کی اطلاع سامنے آئی تھی جس پر قانون نافذ کرنے والے اداروں نے جوابی کارروائی میں 2 حملہ آوروں کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔

واضح رہے کہ پولیس حکام کی جانب سے گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس پر حملہ کرنے والے دہشت گردوں کی تعداد آٹھ بتائی جارہی ہے۔

گوادر پورٹ اتھارٹی کمپلیکس میں پاسپورٹ آفس، الیکشن کمیشن آفس سمیت دیگر سرکاری اداروں کے دفاتر بھی ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top