ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

گرمی کی شدت میں اضافے کا امکان، محکمہ موسمیات نے خبردار کردیا

14 مئی, 2024 10:08

پاکستان میں اگلے 24 گھنٹوں کے دوران رہنے والے موسم کے حوالے سے محکمہ موسمیات نے پیشگوئی کردی۔

محکمہ موسمیات کے مطابق ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم گرم اور خشک رہے گا جب کہ جنوبی علاقوں میں دن کے درجہ حرارت میں بتدریج اضافے کا امکان ہے۔

اسلام آباد میں پارہ 34 ڈگری،کوئٹہ میں 32 ڈگری، لاہور میں 39 ڈگری، پشاور میں 35 ڈگری جب کہ کراچی میں 36 ڈگری تک رہے گا۔

محکمہ موسمیات نے کہا کہ آج پارہ سب سے زیادہ تربت میں 45 ڈگری تک پہنچ سکتا ہے،  البتہ ملک میں کہیں بھی بارش ہونے کا امکان نہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top