اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

سائفر کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت،پراسیکیوشن نے تیاری کا وقت مانگ لیا

05 مارچ, 2024 15:54

 

اسلام آباد ہائیکورٹ میں بانی پی ٹی آئی اور شاہ محمود کی سائفر کیس میں سزاؤں کیخلاف اپیل پر سماعت کا آغاز ہوگیا ہے۔

پراسیکیوشن نے تیاری کا وقت مانگ لیا ہے اور موقف اختیار کیا ہے کہ پیپر بکس کی تیاری کا وقت چاہیے۔

کیس کی سماعت چیف جسٹس عامر فاروق اور جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب نے کی۔

وکیل کا دوران سماعت کہنا تھا کہ سابق وزیر اعظم کے پرنسپل سیکریٹری اعظم خان کا ایف آئی اے نے بیان ریکارڈ کیا،ایف آئی اے نے اپنے ہی ملزم کا اسٹیٹس ملزم سے تبدیل کر کے گواہ کا کر دیا، جس روز 161 کا بیان ریکارڈ ہوا، اسی روز مجسٹریٹ کے سامنے 164 کا بیان ریکارڈ کرایا گیا۔

وکیل سلمان صفدر نے کہا کہ اعظم خان کو وعدہ معاف گواہ بھی نہیں کہا جا سکتا،بانی پی ٹی آئی ، شاہ محمودقریشی ، اعظم خان اور اسد عمر کو ملزم بنایا گیا ،164کے بیانات مجسٹریٹ کے سامنے اعظم خان کے ریکارڈ ہوئے۔

وکیل کا کہنا تھا کہ ایف آئی آر کہتی ہے اعظم خان ملزم ہے چالان کہتا ہے وہ گواہ ہیں، کسی ملزم کو وعدہ معاف گواہ بنانے کا قانون میں ایک طریقہ کار طے ہے۔

یہ پڑھیں : سائفر کیس ؛ عمران خان اور شاہ محمود قریشی کو10،10سال قید کی سزا

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ یہ کوئی عام ایف آئی آر نہیں، یہ اپنی نوعیت کا پہلا کیس ہے۔

جس پر بیرسٹر سلمان صفدر نے کہا کہ اس اپیل کے 2پہلو ہیں، ایک یہ کہ کیس کے میرٹس کیا ہیں،دوسرا پہلو یہ ہے کیس کو کس انداز میں چلایا گیا،آئندہ سماعت پر دلائل مکمل کرنے کیلئے ڈیڑھ سے 2گھنٹے کا وقت چاہیے۔

جسٹس میاں گل حسن نے کہا کہ اتنا آسان نہ لیں اور آئندہ سماعت پر مکمل تیاری کے ساتھ آئیں، ہم اتنی آسانی سے آپ کی جان نہیں چھوڑیں گے۔

چیف جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ یہ اسپیشل قانون ہے اور آپ نے ہماری معاونت کرنی ہے۔

عدالت نے اپیلوں پر سماعت 12 مارچ تک ملتوی کر دی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top