ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

میرے بعد انکا احتساب نہیں ہوگا، چیف جسٹس

27 جولائی, 2018 17:48

چیف جسٹس نے پی کے ایل آئی کی جانب سے رپورٹ داخل کرنے کے لیے مزید مہلت کی استدعا مسترد کر تے ہوئے کہا ہے کہ میں چلا گیا تو ان لوگوں کا احتساب کسی نے نہیں کرنا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں پاکستان کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ انسٹی ٹیوٹ سماعت ہوئی جس میں جس میں عدلت نے فرانزک آڈٹ رپورٹ جمع کرائی جس میں مالی بے ضابطگیوں کا انکشاف ہوا ہے، جس پر عدالت نے انتباہ کیا ہے کہ کرپشن ثابت ہونے پر سخت سزا دی جائے گی۔

اس موقع پر جیف جسٹس کا کہنا تھا کہ 10 کروڑ روپے ماہانہ تنخواہوں کی مد میں جا رہے ہیں، 20 لاکھ روپے ماہانہ پی کے ایل آئی کے سربراہ کے گھر جا رہے ہیں اور جگر کا ایک ٹرانسپلانٹ نہیں کیا گیا۔

عدالت نے پی کے ایل آئی کی مہلت کی استدعا مسترد کر دی ہے 20 اگست کو جواب جمع کروانے کا حکم دیتے ہوئے پی کے ایل آئی کے سربراہ ڈاکٹر سعید کا نام ای سی ایل میں ڈالنے  کا حکم بھی دیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top