جمعرات، 19-ستمبر،2024
جمعرات 1446/03/16هـ (19-09-2024م)

لاہور میں حسن عرف چھوٹا جیب تراش گینگ کے کم عمر کارندے گرفتار

09 جولائی, 2021 10:22

لاہور : پولیس نے حسن عرف چھوٹا جیب تراش گینگ کو گرفتار کرلیا۔

لاہور کی رنگ محل پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے دو افراد پر مشتمل حسن عرف چھوٹا جیب تراش گینگ کے کارندوں کو گرفتار کرلیا۔

گرفتار ملزمان میں حسن اور آصف شامل ہے۔ ملزمان شاہ عالم مارکیٹ میں رش کا فائدہ اٹھا کر معصوم لوگوں کے پرس اور موبائل لے اڑتے تھے۔

یہ بھی پڑھیں : مفتی تقی عثمانی پر چاقو سے مبینہ حملے کی کوشش ناکام، ملزم گرفتار

ملزمان کم عمر ہونے کی وجہ سے لوگوں کی آنکھوں میں دھول جھونکتے۔ پولیس نے ملزمان کے قبضے سے موبائل نقدی اور اسلحہ برآمد کرکے مقدمہ درج کرلیا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top