منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

چیمپئینز ٹرافی؛ بھارت ٹیم آئے گی یا نہیں! حسن علی نے اپنے خدشہ کا اظہار کردیا

21 جولائی, 2024 17:00

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حسن علی نے چیمپئینز ٹرافی 2025 میں بھارتی ٹیم کی شرکت کے حوالے سے اہم انکشاف کردیا۔

مقامی نیوز چینل کو انٹرویو دیتے ہوئے فاسٹ بولر حسن علی نے پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے موقف کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کی شرکت سے قطع نظر ٹورنامنٹ کا انعقاد ہونا چاہیے، تمام بڑی ٹیمیں پاکستان آکر کھیل چکی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اگر ہم ون ڈے ورلڈکپ 2023 کیلئے وہاں سیکیورٹی خدشات کے باوجود کھیلنے جاسکتے ہیں تو وہ بھی آسکتے ہیں، حکومت اور بی سی سی آئی کو ہٹاکر دیکھیں تو انکے پلئیرز بھی پاکستان میں کھیلنا چاہتے ہیں تاہم فیصلہ اور پالیسیز کو مدنظر رکھنا ہوتا ہے۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025 نہ کھیلنے نہ آنے کے بیچ بھارتی بورڈ کا بڑا بیان آگیا

فاسٹ بولر نے نے کہا کہ چیئرمین پی سی بی نے دوٹوک الفاظ میں کہا ہے کہ چیمپئینز ٹرافی 2025 پاکستان میں ہوگی، اگر بھارت نہیں آنا چاہتا تو نہ آئے، اسکے نہ آنے سے کرکٹ ختم نہیں ہوگی البتہ اسکے علاوہ دیگر ٹیمیں بھی ہیں۔

مزید پڑھیں: چیمپئینز ٹرافی 2025؛ بھارت حکومتی اجازت نہ ملنے کا ثبوت دے

دوسری جانب چیمپئینز ٹرافی کیلئے بھارتی کرکٹ بورڈ اپنی ٹیم بھیجنے سے انکار کررہا ہے، حکام کا کہنا ہے کہ حکومت پاکستان دورے کی اجازت نہیں دے رہی، اس لیے ٹورنامنٹ ہائبرڈ ماڈل یا نیوٹرل وینیو پر کروایا جائے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top