اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کیا پی ٹی اے نے موبائل فونز پر ٹیکس ختم  کردیا ہے؟

29 مئی, 2024 18:38

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) نے واضح کیا ہے کہ پاکستان میں درآمد شدہ موبائل فونز پر ٹیکس ختم کرنے کا کوئی باضابطہ فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔

ایک حالیہ بیان میں پی ٹی اے نے اس بات پر زور دیا کہ جہاں واپس آنے والے پاکستانی ان ٹیکسوں سے مستثنیٰ ہوں گے وہیں نان پی ٹی اے موبائل صارفین عارضی طور پر اپنی ڈیوائسز کو صرف سم کارڈ کے ساتھ ری اسٹارٹ کرکے رجسٹر کروا سکتے ہیں۔

تاہم، یہ ایک عارضی سہولت ہے اور اس کا مطلب ہینڈ سیٹ رجسٹریشن پر فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے ٹیکسوں کو وسیع پیمانے پر ختم کرنا نہیں ہے۔

پی ٹی اے نے ایف بی آر کے ٹیکسوں کی ادائیگی کے بعد ڈیوائس آئیڈینٹیفیکیشن، رجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم (ڈی آئی آر بی ایس) کے ذریعے رجسٹریشن کے لیے موبائل ڈیوائسز کے تکنیکی معیارات کی تصدیق کے لیے اپنے کردار کا خاکہ پیش کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان ٹیکسوں پر عملدرآمد اور وصولی کی ذمہ داری پی ٹی اے کی نہیں بلکہ ایف بی آر کی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

کیا وفاقی حکومت سولر نیٹ میٹرنگ پر ٹیکس لگا رہی ہے؟

نان فائلرز ہوجائیں تیار! 100 روپے کے لوڈ پر کتنا موبائل بیلنس ملے گا؟

غلط معلومات کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے پی ٹی اے نے شہریوں کو مشورہ دیا ہے کہ وہ اپ ڈیٹس کے لیے سرکاری ذرائع پر انحصار کریں اور غیر مصدقہ معلومات پھیلانے سے گریز کریں۔

موبائل ڈیوائس ٹیکسز کے حوالے سے درست اپ ڈیٹس کے لیے عوام کو براہ راست ایف بی آر سے رجوع کرنے کی ترغیب دی گئی ہے۔

گزشتہ سال حکومت نے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ہر دورے کے دوران 120 دن کے لیے عارضی رجسٹریشن سسٹم کے ذریعے اپنے ہینڈ سیٹ کو ٹیکس فری رجسٹر کرنے کی سہولت فراہم کی تھی۔ اس اقدام کا مقصد تارکین وطن کی واپسی کے عمل کو آسان بنانا تھا۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top