اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

کیا حارث رؤف کے گھر واقعی بچے کی ولادت ہوئی ہے؟ کرکٹر کا ردعمل آگیا

26 جولائی, 2024 21:06

قومی ٹیم کے فاسٹ بولر حارث رؤف اپنے گھر میں بچے کی ولادت سے متعلق غلط خبروں پر رعمل دیدیا۔

سوشل میڈیا سائٹ ایکس پر افواہ سامنے آئی تھی جس میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ حارث رؤف اور مزنا مسعود کے ہاں پہلے بچے کی پیدائش ہوئی ہے جبکہ ایک نومولود بچے کی تصویر بھی شیئر کی گئی تھی۔

اس تصویر کو ایکس صارف احتشام صدیق سمیت متعدد سوشل میڈیا صارفین اور کچھ پیجز نے شیئر کیا تھا۔

مزید پڑھیں: حارث رؤف امریکا میں مداح سے لڑپڑے، ویڈیو وائرل

فاسٹ بولر نے اس خبر کی تردید کرتے ہوئے گزشتہ روز اپنے انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی کہ جس میں انہوں نے لکھا میرے بچے سے متعلق پیدائش کی خبریں جھوٹی ہیں، برائے مہربانی جھوٹی خبریں پھیلانے اور ان پر یقین کرنے سے گریز کریں۔

241

انکا مزید کہنا تھا کہ میری ذاتی زندگی سے متعلق کوئی بھی معلومات جو کسی غیر مصدقہ سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر نظر آئے، وہ افواہ کے سوا کچھ نہیں ہوگا۔

واضح رہے کہ حارث رؤف کا اپنی دیرینہ دوست مزنا مسعود ملک سے دسمبر 2022 میں نکاح ہوا تھا جبکہ دونوں کی شادی کی تقریبات جولائی 2023 میں ہوئیں۔

121

122

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top