جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

حامد رضا کا پی ٹی آئی کو اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ

29 اپریل, 2024 14:27

سنی اتحاد کونسل (ایس آئی سی) کے سربراہ حامد رضا نے پی ٹی آئی کو ایک بار پھر اسمبلیوں سے مستعفی ہونے کا مشورہ دے دیا۔

صاحبزادہ حامد رضا نے کہا کہ پی ٹی آئی قیادت کو استعفے دینے اور دوبارہ سڑکوں پر آنے پر غور کرنے کی ضرورت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس صاحبزادہ حامد رضا کا کہنا تھا کہ ‘اگر آنے والے ہفتوں میں عمران خان کو انصاف نہیں ملا تو ہم اسمبلیوں میں بیٹھ کر اس حکومت کو سانس لینے کا موقع نہیں دیں گے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ‘میں تحریک انصاف کے لیے قومی اسمبلی سے استعفیٰ دینے والا پہلا شخص ہوں گا’۔

اس سے قبل سنی اتحاد کونسل کے چیئرمین صاحبزادہ حامد رضا نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے پارٹی کو مخصوص نشستیں الاٹ نہ کرنے کے فیصلے کو لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کیا تھا۔

حامد رضا کی جانب سے دائر درخواست میں الیکشن کمیشن آف پاکستان کو فریق بنایا گیا جس میں کہا گیا ہے کہ کمیشن نہ ٹریبونل ہے اور نہ ہی عدالت۔

درخواست میں کہا گیا تھا کہ سنی اتحاد کونسل کو پنجاب اسمبلی میں نشستوں کے تناسب کے مطابق مخصوص نشستیں ملنی چاہئیں، اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا کہ سنی اتحاد کونسل نے الیکشن لڑا یا نہیں۔

عرضی میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ الیکشن کمیشن کی کارروائی آئین میں ترمیم کے مترادف اور کمیشن کا فیصلہ اس کے اختیار سے باہر ہے۔

یاد رہے کہ چند روز قبل الیکشن کمیشن نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں الاٹ کرنے سے متعلق درخواست کو ایک کے مقابلے میں چار سے مسترد کردیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top