اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

حماس کا فلسطینی حریفوں کے ساتھ ‘قومی اتحاد’ کے معاہدے کا اعلان

23 جولائی, 2024 13:06

حماس نے اپنے فلسطینی حریفوں کے ساتھ قومی اتحاد کے معاہدے کا اعلان کردیا۔

ایک بیان میں حماس نے اعلان کیا کہ بیجنگ میں دیگر فلسطینی تنظیموں بشمول حریف فتح کے ساتھ "قومی اتحاد” کے لئے مل کر کام کرنے کے معاہدے پر دستخط کیے ہیں۔

حماس نے کہا کہ چین نے قومی اتحاد کے معاہدے کو جنگ بندی کے بعد غزہ پر مل کر حکمرانی کرنے کا معاہدہ قرار دیا ہے۔

چین کے وزیر خارجہ وانگ یی نے حماس کے سینئر عہدیدار موسیٰ ابو مرزوق، فتح کے ایلچی محمود الول اور 12 دیگر فلسطینی گروہوں کے سفیروں کی بیجنگ میں میزبانی کی۔

وانگ یی نے کہا کہ انہوں نے جنگ کے بعد غزہ پر حکمرانی کے لئے "عبوری قومی مصالحتی حکومت” قائم کرنے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: خان یونس میں اسرائیلی حملے سے درجنوں فلسطینی شہید، ہزاروں انخلا پر مجبور

حماس رہنما نے دوران ملاقات کہا کہ آج ہم قومی اتحاد کے معاہدے پر دستخط کرتے ہیں کیونکہ اس سفر کو مکمل کرنے کا راستہ قومی اتحاد ہے۔

ابو مرزوق نے وانگ اور دیگر سفیروں سے ملاقات کے بعد کہا کہ ہم قومی اتحاد کے لیے پرعزم ہیں اور ہم اس کا مطالبہ کرتے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top