منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

پیرا اولمپکس میں شریک واحد اولمپین میڈل جیتنے میں کامیاب

06 ستمبر, 2024 17:09

پیرس اولمپکس کے بعد پیرا اولمپکس سے بھی پاکستان کیلئے اچھی خبر سامنے آگئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق پیرس میں جاری گیمز میں شریک پاکستان کے واحد ایتھلیٹ حیدر علی نے ڈسکس تھرو میں برانز میڈل میں اپنے نام کرلیا۔

گیمز میں شریک معذور کھلاڑیوں کیلئے ایف 37 ڈسکس میں حیدر علی نے تیسری پوزیشن حاصل کی، پاکستانی اولمپئین نے 52.28 میٹرز تھرو کی۔

مزید پڑھیں: یومِ آزادی؛ ارشد ندیم کی تصویر کیساتھ خصوصی ڈاک ٹکٹ جاری

ازبکستان کے ٹولی ٹولی بیلڈا خوف نے گولڈ میڈل اپنے نام کیا، انہوں نے ٹولی نے 56.03 میٹرز تھرو کی، کینیڈا کے جیسے زیزیو نے چاندی کا تمغہ حاصل کیا، ان کی تھرو 52.81 میٹرز رہی۔

مزید پڑھیں: اولمپکس چیمپئین ارشد ندیم کو ہلال امتیاز سے نوازا جائے گا

واضح رہے کہ دماغی فالج کا شکار 40 سالہ حیدر علی ایونٹ میں اپنے اعزاز کا دفاع کررہے تھے۔

انہوں نے ٹوکیو پیرا اولمپکس 2020 میں 55.26 میٹرز تھرو کرکے پاکستان کیلئے پہلا گولڈ میڈل جیتا تھا تاہم وہ اپنی کارکردگی کا تسلسل برقرار نہ رکھ سکے اور تیسری پوزیشن حاصل کی تاہم حیدر علی نے پاکستان کی جانب سے مسلسل 5 ویں پیرالمپکس میں شرکت کا منفرد ریکارڈ اپنے نام کرلیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top