ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

وزیراعظم کا گوادر کے بارش سے متاثرہ افراد کیلئے مالی امداد کا اعلان

05 مارچ, 2024 15:16

گوادر :وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ متاترین کی مدد کرنا احسان نہیں بلکہ نومنتخب حکومت کا فرض ہے متاثرین کی مدد میں کوئی کسر نہیں چھوڑی جائے گی،دکھ کی اس گھڑی میں متاثرین کے ساتھ ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے دورہ گوادر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ آپ بے گھر ہوگئے، ہم اسلام آباد میں کیسے بیٹھ سکتے ہیں، آپ کے نقصان کی ہر ممکن تلافی کی جائے گی۔

،وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ پہلی فرصت میں گوادر حاضر ہوا ہوں، میں یہاں فوٹو سیشن کے لیے نہیں آیا،آفات کی پیشگی اطلاع کیلئے جدید نظام وضع کیا جائے گا۔

انھوں نے کہا کہ سرفراز بگٹی نے حلف اٹھاتے ہی گوادر کا رخ کیا اور دکھ میں ساتھ دیااور متاثرین کو خوراک اور دیگر سہولتیں مہیا کیں، مشکل وقت میں بھائیوں کے ساتھ کھڑے ہونے کا فریضہ ادا کرنا ہے، وزیر اعظم

وزیر اعظم شہباز شریف نے سیٹلائٹ کے ذریعے قدرتی آفات کے وقت سے پہلے تعین کا نظام بنایا جائے، مواصلاتی ڈھانچے کی بحالی، نجی نقصانات کی جائزہ رپورٹ پیش کی جائے،متاثرین کی مدد و بحالی کیلئے جامع پلان مرتب کرکے پیش کیا جائے۔

یہ پڑھیں : 16گھنٹے سے زائد مسلسل بارش سےگوادر ڈوب گیا،نظام زندگی معطل

وزیر اعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی بھی وزیر اعظم کے ہمراہ بھی موجود تھے ، وزیر اعظم کو بارش کی تباہ کاریوں سے متعلق بریفنگ دی گئی۔

وزیر اعظم نے بارش سے متاثرہ خاندان کے مسائل سنے اور متاثرین میں امدادی سامان تقسیم کیا۔

وزیر اعظم کو بریفنگ میں بتایا گیا کہ طوفانی بارشوں سے سڑکوں اور مکانات کو نقصان پہنچا، سڑکوں کی بحالی کے لیے اقدامات کیے جارہے ہیں، بارشوں سے 12مقامات پر مواصلاتی نظام منقطع ہوا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top