منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

گوادر ایئرپورٹ جون میں آپریشنل ہوگا، انٹرنیشنل ایئر لائنزکو مراسلے ارسال

13 دسمبر, 2023 12:39

 

کراچی:پاکستان سول ایوی ایشن اتھارٹی نے تمام غیر ملکی ایئر لائنوں کو مراسلے بھیجے ہیں کہ گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ کا افتتاح جون میں متوقع ہے۔

نئے ایئرپورٹ پر ایک بڑا کارگو کمپلیکس بھی زیر تعمیر ہے لہذا تمام ایئر لائنوں اور اسٹیک ہولڈرز کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ کارگو فلائٹس اور مسافر کمرشل فلائٹس کی مذکورہ ایئرپورٹ پر امد اور روانگی کے حوالے سے مکمل پروازوں کی تعداد سے آگاہ کریں۔

مراسلے میں مزید تحریر کیا گیا ہے کہ گوادر ایئرپورٹ مستقبل میں سب سے بڑا معاشی حب ثابت ہوگا اور ادارے کے علم میں یہ لازمی ہونا چاہئے کہ غیر ملکی ایئر لائن کتنی فلائٹس ماہانہ بنیادوں پر آپریٹ کریں گی۔

فی الحال ملکی ایئر لائنوں جو بین الاقوامی روٹس پر آپریٹ کرتی ہیں ان کو اس حوالے سے کوئی مراسلے تحریر نہیں کئے گئے ہیں۔

یہ پڑھیں : امریکی سفیر ڈونلڈ بلوم کا گوادر کا دورہ،پاک امریکا تجارتی مواقعوں کا جائزہ

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top