جمعہ، 4-اکتوبر،2024
جمعہ 1446/04/01هـ (04-10-2024م)

عدالتی نظام میں بتدریج تبدیلی آئی، چیف جسٹس

28 جولائی, 2018 17:17

چیف جسٹس ثاقب نثار کا کہنا ہے کہ عدالتی نظام میں بہت سی اصلاحالات موجودہیں جبکہ عدالتی نظام میں بتدریج تبدیلی آئی ہے۔

تقریب میں خطاب سے انکا کہنا تھا کہ انصاف کے تقاضے پورے نہیں ہوتے بہت سے شعبوں میں بہتری لانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

جوڈیشل سسٹم ایک الگ نظام ہے، عصرحاضرکےتقاضوں کےمطابق قانون سازی نہیں کرسکتے۔

عدالتی نظام تعلیمی نظام یااسپتال کےمسائل کےحل کیلئےنہیں، سب کو اپنا کام ایمانداری سے کرنا ہوگا۔

اس موقع پر انہوں نے ججز سے مخاطب ہو کر کہا کہ ہر چیز قانون میں موجود ہے،ججز کو عہد کرنا ہوگا انصاف کرنا ہے۔

مزید انہوں نے کہا کہ ہمیں اپنےفیصلوں پر نظرثانی کرنےمیں کوئی ہچکچاہٹ نہیں، ہمیں بطور ادارہ اپنی غلطیوں کو تسلیم کرنا چاہیے، کسی جج کواپنی غلطی کااحساس ہوجائےتواگلےدن مداواکرے

پاکستان میں پانی کا بحران جرم اور غیر ملکی سازش ہے،چیف جسٹس۔

 

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top