ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت کا 50 ہزار سرکاری ملازمین فارغ کرنے کا اعلان

06 جون, 2024 13:57

جنوبی امریکا ملک ارجنٹائن نے اخراجات میں کٹوتی کی مہم کے تحت اپنے 50 ہزار سرکاری ملازمین کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلان کردیا۔

غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ارجنٹائن صدر جیویئر ملی نے بیان میں کہا کہ حکومت نے اخراجات میں کٹوتی کا سات نکاتی منصوبہ بنایا ہے، پنشن اصلاحات کے ذریعے مالیاتی اخراجات میں کمی پر کانگریس کے ذریعے عملدرآمد کیا جا سکتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ حکومت نے وزارتوں کی تعداد میں کمی کرکے پورا ڈھانچہ کم کر کے نصف کر دیا ہے۔

ادجنٹائن کے صدر نے کاروباری شخصیات، سرمایہ کاروں اور ماہرین معاشیات کو بتایا کہ ہم نے مجموعی طور پر 75 ہزار سرکاری ملازمین کوفارغ کرنے کا منصوبہ بنایا ہے جن میں سے 25 ہزار کو پہلے ہی فارغ کیا جا چکا ہے۔

جیویئر ملی نے کہا کہ کفایت شعاری اقدامات کو اپوزیشن، مزدور کنفیڈریشنز، یونینز اور سماجی تنظیموں کے رد کیے جانے کے باوجود ایسا ہوکر رہے گا۔

رپورٹس میں بتایا گیا کہ ارجنٹائن کے صدر کا کہنا تھا چھ ماہ میں اتنا کام کبھی نہیں ہوا جتنا ہم کر رہے ہیں، ہم نہ صرف معیشت کو ٹھیک کر رہے ہیں بلکہ بدعنوانی کو بھی ختم کر رہے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top