منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کا غریب عوام سے اربوں روپے وصولی کی تیاری شروع

18 اگست, 2024 11:56

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے ایک بار پھر عوام پر مزید 47 ارب کا اضافی بوجھ ڈالنے کی تیاری شروع کردی۔

تفصیلات کے مطابق ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولٹری اٹھارٹی (نیپرا) میں درخواست دائر کی ہے جس میں موقف اپنایا گیا ہے کہ گزشتہ مالی سال کی آخری سہ ماہی کیلئے صارفین سے وصولیوں کیلئے کیپسٹی پیمنٹس کی مد میں 22 ارب 46 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں۔

مزید پڑھیں:بجلی کمپنیوں نے عوام کے پیسوں پر ڈاکہ ڈالنے کا بڑا منصوبہ بنالیا

نیپرا میں دائر درخواست کے مطابق ٹرانسمیشن اور ڈسٹری بیوشن لاسز کی مد میں 10 ارب 80 کروڑ روپے مانگے گئے ہیں جب کہ یوز آف سسٹم چارجز اینڈ مارکیٹنگ کی مد میں 7 ارب 51 کروڑ روپے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

تقسیم کار کمپنیوں کی درخواست کے مطابق آپریشن اور تعمیر ومرمت کی مد میں 4 ارب عوام سے وصول کرنے کی اجازت دی جائے۔ تاہم عوام سے 3 ماہ میں 46 ارب 99 کروڑوصول کرنے کی استدعا کی گئی ہے۔

نیپرا اتھارٹی درخواست پر 26 اگست کو عوامی سماعت کرے گا، نیپراعوامی سماعت میں بجلی کتنی مہنگی کرتا ہے ، یہ فیصلہ ہونا باقی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top