ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت نے پی آئی اے کی نجکاری کیلئے بولیاں طلب کرلیں

02 اپریل, 2024 14:20

پی آئی اے کی نجکاری کے لئے اہم پیش رفت ہوئی ہے، قومی ایئر لائن کی نجکاری کے لیے انویسٹمنٹ اپرچونٹی ٹیزر کے عنوان سے سرمایہ کاروں سے پیش کشیں طلب کر لی گئیں۔

ٹیزر میں پی آئی اے کی کارکردگی، اثاثہ جات، قرضوں، جہازوں اور ملازمین کی تعداد سمیت تمام معلومات فراہم کی گئی ہیں۔

سرمایہ کاروں کو بتایا گیا ہے کہ پی آئی اے 60 سال سے زیادہ تجربے کی حامل ہے، بولیاں تین مئی تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری سے قبل پی آئی اے کے نقصانات،قرضہ جات ہولڈنگ کمپنی میں منتقل کردیےگئے، البتہ وفاقی حکومت پی آئی اے کا صرف ہوابازی شعبہ نجی تحویل میں دینا چاہتی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کے 51 فیصد حصص نجی تحویل میں دیےجائیں گے جب کہ قومی ائیر لائنز کے 49 فیصد شیئرز حکومت پاکستان کی ملکیت ہوں گے اور پی آئی اے کے اکثریتی شیئرز نجی تحویل میں جانے سے انتظامی کنٹرول بھی نجی کمپنی کا ہوگا۔

یہ بھی کہا جا رہا ہے کہ پی آئی اے قرض ری پروفائلنگ کیلئے کمرشل بینکوں سے ٹرم شیٹ طے پا گئی، بینکوں کی جانب سے رواں ہفتے این او سی اور اثاثے واپس منتقل ہو جائیں گے۔

ٹرم شیٹ سائن ہونے سے بینکوں کو دس برسوں تک تقریبا 12 فیصد شرح سود پر قرض ملے گا، اور نجکاری سے موصول رقم پی آئی اے کی بحالی پر خرچ کرنے کی تجویز زیر غور ہے۔

اس سے قبل پی آئی اے کی خریداری میں جرمنی، فرانس، ہالینڈ، قطر، متحدہ عرب امارات، ملائیشیا اور ترکیہ کی کمپنیوں دلچسپی ظاہر کی تھی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top