منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

وفاقی حکومت کا گوادر پورٹ کو فعال بنانے کیلئے بڑا فیصلہ

26 اگست, 2024 13:18

وفاقی حکومت نے گوادر پورٹ سے 50 فیصد سرکار درآمدات لانے فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق حکومت نے سرکاری شعبے کی 50 فیصد درآمدات کو گوادر پورٹ کی جانب موڑنے کا فیصلہ کیا ہے جس کا مقصد گوادر کو مالی طور پر قابل عمل منصوبہ بنانا ہے۔

یہ فیصلہ جون 2024 میں وزیراعظم کے دورہ چین کے حوالے سے بلائے گئے اجلاس میں کیا گیا جس کی صدارت وزیراعظم شہباز شریف نے کی۔

وزارت میری ٹائم افیئرز (ایم او ایم اے) کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ گوادر کے ذریعے لازمی درآمد کے لئے علاقوں، سیکٹروں اور اشیاء کی وضاحت کرتے ہوئے وفاقی کابینہ کو سمری پیش کرے۔

وزیر منصوبہ بندی چینی کمپنیوں کی پاکستان منتقلی میں سہولت کے لیے وزارت تجارت، صنعت و پیداوار، خزانہ اور بی او آئی کی سرگرمیوں کو بھی مستحکم کریں گے۔

سرمایہ کاری بورڈ (بی او آئی) کو خصوصی سرمایہ کاری سہولت کونسل (ایس آئی ایف سی) کی ہدایات کے مطابق تنظیم کو نئی شکل دینے اور اس کے انسانی وسائل کو بہتر بنانے کے لئے ایک منصوبہ تیار کرنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

سرمایہ کاری بورڈ اور وزارت تجارت کو ایس آئی ایف سی کے تعاون سے 5 سے 10 نومبر 2024 کو شنگھائی میں منعقد ہونے والی بین الاقوامی امپورٹ ایکسپو میں پاکستانی فرموں اور برآمد کنندگان کی تیاری کے لئے ایک جامع منصوبہ تیار کرنے کا ٹاسک دیا گیا ہے۔

وزیر منصوبہ بندی کی سربراہی میں اور وزیر برائے نیشنل فوڈ سیکیورٹی اینڈ ریسرچ پر مشتمل کمیٹی چین میں 1000 پاکستانی زرعی گریجویٹس کی تربیت کے لئے میرٹ اور متناسب صوبائی نمائندگی کو یقینی بنائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top