منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ

24 جولائی, 2024 15:20

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کا فیصلہ کرتے ہوئے اہم اجلاس کل طلب کرلیا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیراعظم شہباز شریف نے پیٹرول کی قیمتیں مقرر کرنے کا حکومتی اختیار ختم کرنے کی ہدایت کردی۔

ذرائع کے مطابق پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں کم ہونے کی صورت میں حکومت کو مطلوبہ عوامی ستائش نہیں ملتی، اس حوالے سے وزیراعظم کی ہدایت پر وزیر پیٹرولیم نے اہم اجلاس کل طلب کرلیا، تاہم آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو مرحلہ وار قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کی تیاری جاری ہے۔

چئیرمین آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں ڈی ریگولیٹ کرنے کے اثرات اور لائحہ عمل تیار کرنے کی بھی ہدایت کردی گئی جسے شہباز شریف کو پیش کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق کھلا اختیار ملنے پر آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کی جانب ناجائز منافع خوری کا خدشہ ہے جب کہ صدرمملکت آصف علی زرداری کے قریبی ساتھی اور اوگرا کی ایک اہم شخصیت کمپنیوں کو قیمتیں مقرر کرنے کا اختیار دینے کے لیے کوشاں ہیں۔

واضح رہے کہ پیٹرولیم ڈیلرز نے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کو قمتیں مقرر کرنے کااختیار دینے کی مخالفت کی تھی، خیال رہے کہ ملک بھر میں قیمتیں بڑھانے کےنتیجے میں حکومت کو شدید تنقید کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

 

حکومت کا پٹرولیم کی قیمتوں کی ذمہ داری سے نکلنے کیلئے کل اہم اجلاس طلب

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top