ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا اعلان

16 اپریل, 2024 00:16

وفاقی حکومت نے آئندہ 15 روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔

آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں سے متعلق نوٹیفکیشن جاری کردیا ہے۔

اوگرای کے نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 53 پیسے فی لیٹر اضافہ کیا گیا جس کے بعد فی لیٹر پیٹرول کی نئی قیمت 293 روپے 94 پیسے ہوگئی ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل  8 روپے 14 پیسے فی لیٹر مہنگا کیا گیا ہے اور  ڈیزل کی نئی قیمت 290 روپے 38 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔

نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے سے ہوچکا ہے جب کہ  پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں اگلے 15 دن کے لیے مقرر کی گئی ہیں۔

وفاقی وزارت خزانہ کے مطابق گزشتہ 15 روز میں عالمی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top