جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

حکومت کا آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

01 مئی, 2024 15:09

وفاقی حکومت نے آزاد کشمیر میں ایف سی کو تعینات کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق آزاد کشمیر میں امن و امان کی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے ایف سی تعینات کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے، وزیراعظم شہباز شریف نے سمری کی وفاقی کابینہ سے منظوری لینے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آزاد کشمیر میں فرنٹیئر کانسٹیبلری کے 6 پلاٹونز تعینات کیےجائیں گے، جب کہ ایف سی کی تعیناتی 3 ماہ کے لیے ہوگی۔

دوسری جانب صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے ملک کی امن و امان کی صورتحال پر آج اہم اجلاس طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس میں وفاقی و صوبائی وزرائے داخلہ شرکت کریں گے جس میں سندھ اور کراچی کے امن و امان کے حوالے سے اہم فیصلے متوقع ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top