ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت کا نویں جماعت میں مطالعہ پاکستان نہ پڑھانے کا فیصلہ

06 جون, 2024 14:36

اگلے تعلیمی سال سے مطالعہ پاکستان نویں جماعت میں نہیں پڑھائی جائے گی۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے اگلے تعلیمی سال کے حوالے سے نئی اسکیم آف اسٹڈیز جاری کردی ہے جس کے مطابق نہم جماعت کے نساب سے مطالعہ پاکستان کا کورس ہٹا دیا گیا ہے۔

نئی اسکیم آف اسٹڈیز میں بتایا گیا کہ اگلے تعلیمی سال مطالعہ پاکستان نویں کے بجائے دسویں جماعت میں پڑھائی جائے گی۔

اس کے علاوہ سو نمبر کی اسلامیات لازمی کو نویں جماعت میں پڑھایا جائے گا، اس حوالے سے بورڈ نے تمام تعلیمی بورڈز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کو مراسلہ جاری کردیا۔

پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ نے کہا کہ تعلیمی سال 2024 اور 25 کے لیے نئی کتابوں کی تیاری نئی سکیم آف سٹڈیز کے مطابق ہوگی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top