منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت عمران خان کے جیل سیل کی تصاویر سامنے لے آئی

06 جون, 2024 14:22

وفاقی حکومت نے آج عمران خان کی جیل سیل کی تصاویر جاری کردیں، جہاں سابق وزیر اعظم کو ایک سال سے زائد عرصے سے رکھا گیا ہے۔

جی ٹی وی کے مطابق یہ تصاویر قومی احتساب بیورو (نیب) ترمیمی کیس میں حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی دستاویز میں شامل کی گئی ہیں۔

حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی عمران خان کے سیل کی تصاویر

حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی عمران خان کے سیل کی تصاویر

عمران خان کی جانب سے کچھ روز قبل سپریم کورٹ میں ویڈیو پیشی کے دوران جیل میں اپنے حالات زندگی کے بارے میں کچھ دعوے کیے گئے تھے۔

دستاویز میں عمران خان کے جیل سیل کی تصاویر کے ساتھ ساتھ مہمانوں کی ایک فہرست بھی شامل کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں:عمران خان کو لائیو دکھانا کسی قانون کی خلاف ورزی نہیں، جسٹس اطہر کا اختلافی نوٹ جاری

دستاویزات اور تصاویر سے پتہ چلتا ہے کہ سابق وزیر اعظم کو ایک ایل ای ڈی ٹی وی، ایک کمرہ کولر، کتابوں کی میز اور انکے سیل میں کرسی فراہم کی گئی تھی۔

اس میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ عمران خان کو دن میں دو بار چلنے کیلئے خصوصی جگہ کی اجازت ہے اور انہیں ورزش کی مشین بھی فراہم کی گئی ہیں۔

اس دستاویز میں 14 صفحات پر مشتمل فہرست بھی شامل ہے جو گزشتہ سال 28 ستمبر سے اب تک عمران خان سے ملاقات کر چکے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی عمران خان کے سیل کی تصاویر
حکومت کی جانب سے جمع کرائی گئی عمران خان کے سیل کی تصاویر

دوسری جانب وفاقی حکومت نے نیب ترامیم کیس میں بانی پی ٹی آئی عمران خان کی جانب سے وکلاء تک رسائی نہ دینے کے بیان کی تردید کردی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top