ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں اضافے کی یقین دہانی، قیمتیں مزید بڑھنے کا امکان

16 مارچ, 2024 15:32

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اقتصادی جائزہ مذاکرات جاری ہیں جب کہ آئندہ ہفتے اسٹاف لیول معاہدے کا امکان ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئی ایم ایف کا سخت مانیٹری پالیسی اور مارکیٹ بیسڈ ایکسچینج ریٹ کی پالیسی برقرار رکھنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

ذرائع وزارت خزانہ کے مطابق حکومت نے آئی ایم ایف کو بجلی ٹیرف میں بروقت اضافے کی یقین دہانی کرا دی، بجلی کی قیمتوں میں یکم جولائی سے مزید اضافے کا امکان ہے۔

وزارت خزانہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ کاسٹ ریکوری کے لیے ماہانہ، سہ ماہی اور سالانہ ایڈجسٹمنٹ کی جائے گی، پاکستان نے مالیاتی ادارے کو ٹیکس ریونیو بڑھانے کیلئے معیشت کو بتدریج دستاویزی شکل دینے کی بھی یقین دہانی کروائی۔

آئی ایم ایف نے بی آئی ایس پی کے تحت مستحقین کا تحفظ یقینی بنانے پرزوردیدیا جس پر حکومت کی جانب سے بی آئی ایس پی مستحقین کی تعداد جون تک مزید بڑھانے کی یقین دہانی کروائی گئی۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ آئی ایم ایف نے پاکستان پر معاشی استحکام کے تسلسل کے لیے ضروری اصلاحات جاری رکھنے پرزور دیا ہے۔

واضح رہے کہ ایگزیکٹیو بورڈ کی منظوری سے پاکستان کو 1.1 ارب ڈالر کی آخری قسط جاری کی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top