ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

حکومت کا ملک میں بجلی وگیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ

21 مارچ, 2024 10:58

وفاقی وزیر داخلہ کی جانب سے ملک بھر میں ایک بار پھر بجلی و گیس چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کا فیصلہ سامنے آیا ہے، اس حوالے سے ملک بھر میں بجلی وگیس چوروں کے خلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

وزیر داخلہ محسن نقوی کی زیر صدارت اسلام آباد میں اہم اجلاس ہوا جس میں محسن نقوی کی ہدایت پر بجلی چوروں کیخلاف کریک ڈاؤن کیلئے اسپیشل ٹیمیں تشکیل دے دی گئیں۔

اس حوالے سے وزیرداخلہ محسن نقوی کی جانب سے ایف آئی اے کو خصوصی ٹاسک دے دیا گیا اور بجلی و گیس چوری میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی ہدایت گی گئی۔

وزیر داخلہ نے اجلاس میں ہدایت دی کہ  سانحہ میں ملوث تمام عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانا ہو گا۔
بعد ازاں ایف آئی اے حکام نے محسن نقوی کو یونان کشتی حادثے کی تفصیلی رپورٹ پیش کی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top