منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

ندیم سرور کو اعزازی ‘ڈاکٹریٹ تمغہ امتیاز’ سے نوازا جائے گا

06 ستمبر, 2024 18:05

گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے معروف نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور کو ڈاکٹریٹ کی ڈگری اور تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کردیا ۔

جی ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق گورنر سندھ کامران ٹیسوری نے عالمی شہرت یافتہ نوحہ خواں سید ندیم رضا سرور اور انکے فرزند علی جی اور علی شناور کو گورنر سندھ ہاؤس میں ظہرانہ دیا۔

اس موقع پر جنرل سیکریٹری جے ڈی سی جناب ظفر عباس بھی موجود تھے۔

ندیم سرور نے گورنر سندھ کے راشن پروگرام اور فری آئی ٹی پروگرام پر ان کو خراج تحسین پیش کیا جبکہ کامران ٹیسوری کی جانب سے انہیں سندھ کی ثقافت اجرک ٹوپی اور شیلڈ پیش کی۔

گورنر سندھ نے ندیم رضا سرور کیلئے ڈاکٹریٹ کی اعزازی ڈگری اور تمغہ امتیاز کا اعلان کیا اور ان سے گورنر ہاؤس میں درخت لگوایا۔

آئی ٹی کے دورہ کے موقع پر جناب ندیم رضا سرور نے 16 طالبعلموں کو اپنی جانب سے نئے لیپ ٹاپ دئیے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top