ہفتہ، 27-جولائی،2024
( 21 محرم 1446 )
ہفتہ، 27-جولائی،2024

EN

نئے آئی ایم ایف پروگرام  پر مذاکرات کیلئے حکومتی معاشی ٹیم امریکا پہنچ گیا

15 اپریل, 2024 14:12

وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی سربراہی میں پاکستان کی اقتصادی ٹیم بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے ساتھ نئے بیل آؤٹ پروگرام پر مذاکرات کے لیے واشنگٹن پہنچ گئی ہے۔

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان مذاکرات رواں ہفتے واشنگٹن میں شیڈول ہیں جس میں حکومتی ٹیم آئی ایم ایف سے نئے قرض پروگرام کی منظوری کی درخواست کرے گی۔

اہم وزارتی اجلاس اور تقریبات 17 سے 19 اپریل تک منعقد ہوں گی۔ وزیر خزانہ اور ان کی ٹیم کے شیڈول میں آئی ایم ایف اور ورلڈ بینک کے سربراہان کے علاوہ مختلف بین الاقوامی مالیاتی اداروں کے دیگر سینئر حکام سے دو طرفہ ملاقاتیں بھی شامل ہیں۔

حکومتی معاشی ٹیم چین، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات اور ترکیہ سمیت دوست ممالک کے وزرائے خزانہ سے دوطرفہ ملاقاتیں بھی کریں گے اور سالانہ تقریب میں شرکت کریں گے۔

حال ہی میں ایک پریس کانفرنس میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا تھا کہ حکومت واشنگٹن میں آئی ایم ایف کے ساتھ ایک اجلاس منعقد کرے گی جس میں نئے بیل آؤٹ پروگرام کی خصوصیات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ ایک بڑا پروگرام کرنے کا ارادہ رکھتی ہے جس سے مائیکرو اکنامک استحکام کو یقینی بنایا جائے گا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top