اتوار، 8-ستمبر،2024
( 05 ربیع الاول 1446 )
اتوار، 8-ستمبر،2024

EN

حکومت نے گمشدہ صحافی و شاعر احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی

29 مئی, 2024 13:04

وفاقی حکومت نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ سے لاپتہ شاعر وصحافی احمد فرہاد کی گرفتاری ظاہر کردی۔

جی ٹی وی کے مطابق اٹارنی جنرل نے اسلام آباد ہائیکورٹ کو بتایا کہ احمد فرہاد آزاد کشمیر کے ڈسٹرکٹ باغ میں ایف آئی آر میں نامزد اور گرفتار ہیں، اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس محسن اختر کیا نی نے ریمارکس دیے کہ  احمد فرہاد کی فیملی سے پوچھ کر بتائیں تو پٹیشن نمٹا دیں گے۔

مزید پڑھیں: لاپتا صحافی و شاعر احمد فرہاد کون ہے اور کیوں لاپتہ ہوا؟

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارس دیے کہ امید کرتے ہیں ادارے قانون کے اندر رہ کر کام کرنا سیکھیں گے اور کام کریں گے۔ جج نے ریمارکس دئے کہ کوہالہ پل کے بعد گرفتار کر کے دائرہ اختیار وہاں کا بنایا گیا ہے۔

جسٹس محسن اختر کیانی نے ریمارکس دیئے کہ ہم نے بنیادی حقوق کے تحفظ کا حلف اٹھا رکھا ہے، کسی کا ایجنسیوں کے ساتھ کوئی زاتی دشمنی نہیں۔

اداروں کے خلاف کوئی نہیں، چند لوگوں کی غلط روش کی وجہ سے پورے ادارے کو نقصان پہنچ رہا ہے۔ جج نے ریمارس دیے کہ ڈائیلاگ وقت کی ضرورت ہے اس میں کوئی حرج نہیں، ہم عزت کرتے ہیں تو ان کو بھی عزت کرنا چاہیے۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا کہ آئین مقدم ہے جس میں ہر ایک کے کام متعین ہے کہ اس نے کیا کرنا ہے۔ ملک کے لئے جوانوں نے جانیں قربان کی ہیں۔ جسٹس محسن اختر کیانی نے کہا کہ یہ ادارے تب ہوں گے جب ملک ہو گا عوام ہوں گے۔ سوشل میڈیا پر بدقسمتی سے بہت کچھ چل رہا ہے۔ لاپتہ افراد سے متعلق لارجر بینچ بنانے کیلئے فائل بجھوا دونگا۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل عثمان منصور اعوان، آئی جی اسلام آباد اور وکلاء عدالت کےسامنے پیش ہوئے، اٹارنی جنرل نے تھانہ دھیر کوٹ کشمیر کی رپورٹ پیش کرتے ہوئے عدالت کو احمد فرہاد کی گرفتاری کے بارے میں آگاہ کیا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top