منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت نے عوام پر ایک اور پٹرول بم گرا دیا

16 جولائی, 2024 09:51

اسلام آباد: وفاقی حکومت نے آئندہ پندرہ روز کے لیے پیٹرول کی قیمت میں 9 روپے 99 پیسے کا اضافہ کردیا۔

وزارت خزانہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ گزشتہ پندرہ روز کے دوران بین الاقوامی مارکیٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا رجحان دیکھا گیا ہے۔

ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 18 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

قیمتوں میں اضافے کے بعد پیٹرول کی فی لیٹر قیمت 275 روپے 60 پیسے اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمت 283 روپے 63 پیسے ہو گئی ہے۔

تاہم فنانس ڈویژن کا کہنا ہے کہ نئی قیمتوں کے تحت لاگو ڈیوٹیز یا لیویز میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی جو موجودہ سطح پر برقرار رہے گی، یعنی پیٹرولیم مصنوعات پر پی ڈی ایل 60 روپے فی لیٹر برقرار رہے گی۔

خیال رہے کہ یکم جولائی کو حکومت نے پٹرول اور ہائی اسپیڈ ڈیزل کی قیمتوں میں بالترتیب 7 روپے 45 پیسے اور 9 روپے 56 پیسے کا اضافہ کیا تھا۔

گزشتہ ماہ وفاقی حکومت نے قومی اسمبلی اور سینیٹ میں بجٹ بحث کے بعد 80 روپے فی لیٹر پیٹرولیم ڈیولپمنٹ لیوی کو بڑھا کر 70 روپے فی لیٹر کر دیا تھا۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top