جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

حکومت کا 3 صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ

16 مارچ, 2024 15:43

وفاقی حکومت نے پاکستان کے تین صوبوں میں خصوصی انسداد پولیو مہم چلانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کے مطابق خصوصی انسداد پولیو مہم بلوچستان، سندھ اور پنجاب میں چلائے جائے گی، جب کہ خصوصی انسداد پولیو مہم 25 تا 28 مارچ چلائی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق خصوصی پولیو مہم پازیٹو سیوریج سیمپلز والے اضلاع میں چلائی جائے گی، جس میں بلوچستان کے 11، سندھ کے 8 اور پنجاب کے 7 اضلاع شامل ہیں جہاں پولیو مہم چلے گی۔

ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ 26 اضلاع میں 82 لاکھ سے زائد بچوں کی پولیو ویکسینیشن ہو گی۔

علاوہ ازیں مہم چلنے والے شہروں میں فیصل آباد، خیرپور، قصور کے مخصوص علاقے شامل ہیں۔

واضح رہے کہ پاکستان میں رواں سال کا پہلا پولیو کیس بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں سامنے آیا ہے، جہاں ڈھائی سالہ بچہ پولیوکا شکارہوگیا، بچے کو 22 فروری کو بخار اور کمزوری کی شکایت پر ٹیسٹ کروائے گئے تھے۔

قومی ادارہ صحت نے 2024 کے پہلے پولیو کیس کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ بلوچستان کے ضلع ڈیرہ بگٹی میں ڈھائی سال کے بچے میں پولیو وائلڈ وائرس ٹائپ ون کی تصدیق ہوئی ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top