منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت کا ملک بھر کے یوٹیلیٹی اسٹورز بند کرنے کا فیصلہ

23 اگست, 2024 14:11

غریب عوام کو ریلیف دینے کی آخری امید بھی ختم ہوگئی کوینکہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز بھی بند کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے ملک بھر میں ساڑھے چار ہزار سے زائد یوٹیلٹی اسٹور بند کرنے کے لیے دو ہفتوں کا وقت دے دیا۔

وفاقی وزیر صنعت و پیداوار رانا تنویر حسین نے یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کو اگلے ہفتے طلب کر لیا جب کہ یوٹیلیٹی اسٹورز پر دستیاب اشیاء پر سبسڈی پہلے ہی ختم ہو چکی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ حکومت کے مجوزہ فیصلے سے 11 ہزار سے زائد ملازمین کا مستقبل داؤ پر لگ گیا، 6 ہزار مستقل جب کہ دیگر ملازمین کنٹریکٹ اور ڈیلی ویجز پر ہیں۔

یوٹیلیٹی اسٹورز انتظامیہ کے ذرائع نے بتایا کہ ہمیں کمپنیوں سے لین دین کے معاملات نمٹانے کے لیے دو ہفتے کا وقت اور ہمیں متبادل کیش ٹرانسفر کا آپشن بھی دیا گیا ہے۔

اس کے علاوہ ذرائع نے مزید کہا کہ حکومت نے یوٹیلیٹی اسٹورز کے 12 ارب روپے سے زائد کے بقایاجات روک رکھے ہیں۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top