منگل، 17-ستمبر،2024
( 13 ربیع الاول 1446 )
منگل، 17-ستمبر،2024

EN

حکومت نے سوشل میڈیا فائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا

23 جولائی, 2024 14:27

اسلام آباد: ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق حکومت پاکستان نے سوشل میڈیا پرفائر وال کی تنصیب کا ٹرائل مکمل کرلیا۔

ذرائع وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ فائروال سے موبائل سگنلزاور انٹرنیٹ سروس کوبھی سلو کیا گیا ہے جب کہ حکومت کی جانب سے فائروال موبائل ڈیٹا پرلگا کر چیک کی گئی۔

مزید پڑھیں:محرم میں انٹرنیٹ اور موبائل فون کی بندش پر اہم فیصلہ کرلیا گیا

ذرائع وزارت داخلہ کے مطابق فائروال سے سوشل میڈیا پر تصویریں ،وائس ریکارڈنگ،ویڈیوز ڈاؤن لوڈنگ بند کیا گیا ہے۔

ذرائع نے مزید بتایا کہ پی ٹی اے نے تمام موبائل کمپنیوں کوایشو کلیئرنس کی ای میل کردی، واٹس اپ اور فیس بک اپنی اصل حالت میں بحال ہوگئی۔
خیال رہے کہ ٹرائل کے بعد حکومت فائروال کی خریداری کرے گی، فائروال خریداری کا اشتہارپہلے ہی جاری کیا جاچکا ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top