جمعرات، 9-مئی،2024
( 01 ذوالقعدہ 1445 )
جمعرات، 9-مئی،2024

EN

حکومت نے چرس پینے کی اجازت دینے کا مسودہ قانون منظور کرلیا

01 اپریل, 2024 21:40

جرمن حکومت نے تفریحی مقاصد کے لیے چرس کے استعمال کو قانونی حیثیت دینے کے مسودے کی منظوری دی ہے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق قانون کے تحت نوجوانوں کو اس حوالے سے ایک تعلیمی آگاہی مہم بھی چلائی جائے گی جب کہ 18 سال یا اس سے زیادہ عمر کے افراد 25 گرام تک بھنگ رکھ سکیں گے۔

اس طرح جرمن قانون یورپ میں سب سے زیادہ آزاد خیال قانون سازی میں سے ایک ہو گا، اس سے قبل مالٹا اور لکسمبرگ نے بالترتیب 2021 اور 2023 میں تفریحی مقاصد کے لیے چرس کے استعمال کو قانونی حیثیت دی تھی۔

جرمن وزیر صحت کارل لاؤٹرباخ کے مطابق دماغ پر چرس کے خطرات کے بارے میں نوجوانوں میں ایک تعلیمی آگاہی مہم شروع کرنا چاہتے ہیں، لہٰذا خصوصا نشونما کے دور میں بچوں کو اس حوالے سے اگاہی فراہم کی جائے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ اس نشہ آور پلانٹ کا استعمال اٹھارہ سال سے کم عمر کے افراد کے لیے ممنوع رہے گا  جب کہ یہ نوجوان بالغوں کے لیے کچھ شرائط کے تابع ہوگا۔

رپورٹس کے مطابق نئی قانون سازی اگر منظور ہو جاتی ہے تو حکومت کی سرپرستی میں ذاتی استعمال کے لیے بنائے گئے بھنگ کے تین پودوں تک کاشت کرنے کی اجازت دی جائے گی۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top