جمعہ، 17-مئی،2024
( 09 ذوالقعدہ 1445 )
جمعہ، 17-مئی،2024

EN

گوگل کا پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکولز قائم کرنے کا اعلان

01 مئی, 2024 14:54

معروف امریکی ٹیکنالوجی کمپنی گوگل نے پاکستان میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے کا اعلان کیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق گوگل دارالحکومت اسلام آباد میں 50 اسمارٹ اسکول قائم کرنے اور مختلف پروجیکٹس بشمول اساتذہ کے لیے ورکشاپس، گوگل کیریئر سرٹیفکیٹس کے ذریعے نوجوانوں کی ٹریننگ اور 1 پبلک گوگل ریفرنس اسکول کے قیام کے لیے تیار ہے۔

گوگل فار ایجوکیشن ٹیم نے اپنے مقامی پارٹنر ٹیک ویلی کے ساتھ حال ہی میں پاکستان کے تعلیمی شعبے کے لیے آنے والے منصوبے پیش کرنے کے لیے وفاقی وزارتِ تعلیم و پیشہ ورانہ تربیت کے سیکریٹری کے ساتھ ملاقات کی۔

اسلام آباد میں جو 50 اسمارٹ اسکول قائم کیے جائیں گے وہ 30 ہزار گوگل فار ایجوکیشن آئی ڈیز سے لیس ہوں گے جن میں پریکٹس سیٹس اور بہتر تعاون اور پیداواری صلاحیت کے لیے مصنوعی ذہانت (اے آئی) کے ذریعے چلنے  والا ڈیجیٹل ٹولز کا ایک مجموعہ شامل ہے۔

Leave a Comment

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Scroll to Top